Tuesday, October 30, 2018

فریب سے ہیں مٹھاس لہجے

فریب ہیں یہ مٹھاس لہجے 
سراب ہے یہ شدید چاہت
مانو جو گر، تو کروں نصیحت
عذاب ہیں یہ مٹھاس لہجے
کرو بھروسہ تو مات ہو گی
جو سر جھکا لو تو جیت انکی 
کسے سنائیں اور کیا بتائیں
گرداب سے ہیں مٹھاس لہجے 
کہو جو رشتہ تو مان رکھنا
سبق ملے گا ہمیشہ ان سے
ہمیشہ منجدھار میں ساتھ چھُوٹے
بڑے گُرو ہیں مٹھاس لہجے 

ساحر مرزا

ادنٰی سی کاوش سے الفاظ کا جوڑ توڑ




سفرِآگہی©

1 comment:

  1. محبتوں کے___اساس لہجے
    حقیقتوں کے__عکاس لہجے
    اے ابن آدم ..سنبھل کہ رہنا
    فریب ہیں یہ... مٹھاس لہجے 🙂🖤

    ReplyDelete

خوشبو، رنگ اور تتلی

خوشبو عام طور عطروں اور مغربی طرز پر تیار کردہ سینٹوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، حالانکہ کچھ عطریات سے بدبو یا ناخوشگوار بو بھی آتی ہے جہاں خوشب...