Wednesday, August 29, 2018

زندگی کی تکون

خواہش، چاہت اور ضرورت ۔۔۔۔۔
انسانی زندگی میں یہی تین الفاظ بہت معنی رکھتے ہیں، ہمیشہ انسان کو انہی تین جزیات میں سے بیک وقت کسی ایک کو ترجیح دینے میں مشکل پیش آتی ہے
اگر لفظی طور پر، اصطلاحی معنوں میں اور معاشرتی اقدارات کی نظر میں بھی ان تین اجزاء کو پرکھا جائے تو اک بہت مشکل، پیچیدہ اور حتی الوسع بحث کی جا سکتی ہے
مگر
یہ تینوں کہیں بھی ایک جگہ جمع ہونے سے قاصر ہیں اور جہاں دو مل جائیں تو عطاءِ خداوندی اور اگر تینوں مل جائیں تو رحمتِ باری تعالی ہی کہی جا سکتی ہے 

Thursday, August 9, 2018

انجامِ تماشا

اک فاصلوں کے تکلف کی آرزو تھی انہیں
اور شام و سحر ہجرتوں سے نبھا لی ہم نے 
سرد و گرم حالات کے سہہ کر بھی 
وفا کی آس لئے ہجر کی سزا لی ہم نے
درد بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی 
مثل اسی کے مرض محبت پال لی ہم 
روز کہتے تھے یہی آج صدا سننے کو ملے گی
سننے کو اِک آواز سماعت اُدھار لی ہم نے 
اب ہمیں شہر بھی سونا سا لگتا ہے کہ 
ان کے بعد رونق تمام شہر کی اُتار لی ہم نے 
بڑی خراب تھی عادت ان کو یاد کرنے کی
خود اپنی ہی خاطر سُدھار لی ہم نے 
بڑی مشکل سے یکجا کیا خود کو 
اور بڑے ضبط سے آگ لگا لی ہم نے



ساحر 



©سفرِآگہی

مأخوذ از انجامِ تماشا


خوشبو، رنگ اور تتلی

خوشبو عام طور عطروں اور مغربی طرز پر تیار کردہ سینٹوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، حالانکہ کچھ عطریات سے بدبو یا ناخوشگوار بو بھی آتی ہے جہاں خوشب...