زندگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!
سانسوں کی ڈور کا گوشت پوست کے جسم کے ساتھ آواز، نظر، حسیات اور کائنات و جہان میں ایک پہچان کے ساتھ اپنا وجود رکھنا اور موجودگی کا ثبوت رکھنا زندگی کہلاتا ہے
مگر
انسانی حیات میں انسانوں کا زندگی کی پہچان کے ساتھ اپنی پہچان رکھنا نوعِ بشر کا خاصہ ہے
معاشرے، سماج اور انسانی روایات میں انسانوں کا ہر دور میں اپنے حلقے کے ساتھ اپنی پہچان، اپنا کردار اور اپنا مقام رکھنا انسانوں کو دوسری تمام تر مخلوقاتِ ارض سے ممتاز و منفرد بناتا ہے
مگر فی زمانہ رواج کے مطابق
انسان اب اپنی پہچان، اپنے کردار اور مقام کو کسی نہ کسی طور پسِ پشت رکھ کر اک قوم، جماعت، امت سے بکھر کر بس اک ہجوم کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں
کیوں کہ اپنی پہچان، اپنا کردار اور مقام بنانے، کو نکھارنے، کو سنوارنے کو مسلسل محنت، آہن صفت عزم اور انسانی فطرت کو اپنی ذات کے لازمی اجزاء کی صورت برقرار رکھنا کوئی معمولی و سہل کام نہیں
اور اب مشکلات و مصائب کا سامنے کرنے کی ہمت رکھنے والے جواں صفت کم ہمت اور سہل پسندی کا شکار ہو کر ناکامی و پستی کا جانب گامزن ہیں
اور ان تمام کے اسباب سے صرفِ نظر فقط مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے، فقط موضوعِ بحث بناتے جا رہے ہیں اور اک مسئلے سے بہت سے مسائل کی افزائش کا باعث بھی ہو رہے ہیں
ایک شخص کا معاشرتی کردار ختم ہونے کو ہے کیونکہ فی زمانہ ہر شخص اپنی پہچان کے آگے ایک آڑ رکھنے لگا ہے، وہ آڑ اس کی پہچان کو دبائے ہوئے ہے
ھمیں بنی نوعِ انسان کا فخر ہوتے ہوئے اپنے ارد گرد کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے مسائل پر بحث نہیں کرنی، ہمیں مسائل کو فقط دبانا نہیں ہے، اپنی آسانی کیلئے اپنی بساط کی حد تک کسی مسئلے کی روک تھام کرنے کی بجائے ھمیں اس کے اسباب تلاش کرنے ہیں اور معاشرتی بگاڑ کو روکنے کیلئے ان تمام تر اسباب کی روک تھام کرنی ہے اور ان تمام تر اسباب و وجوہات کو تلف کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
کیونکہ ہم انسان ہیں
بشر ہونے کے ناطے اشرف المخلوقات میں سے ہیں
اور اشرف المخلوقات کا شرف بحال رکھنا اشرف المخلوقات کی اہمیت کو جانتے مانتے اور اشراف کو ذات حصہ بنانا سہل ہر گز نہیں ہے
ربِ کائنات میرے اور آپ سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے اور آسانیاں بانٹنے اور فراہم کرنے کا شرف عطا فرمائے
آمین
اِک مفکر، معلم اور باظرف شخصیت کی یاد میں
محترم و مکرم اشفاق احمد صاحب کی یاد میں
اِک سوچ پر تبادلہءِ خیال
ساحر کے قلم سے
بشکریہ عمر عبداللہ