Monday, November 18, 2019

زہریلے پھول اور مردہ تتلی سے اقتباس

ہاتھ آنکھوں پہ رکھے
 سوچ رہی تھی 
دوریوں کا درد
بچھڑنے کا غم چھپ گیا
 مگر
یاد نہ رہا اسے
ہچکیاں, آہیں اور سسکیاں
دبا لینا
ضبط ٹوٹ رہا تھا
صبر آزما رہی تھی 
حوصلہ چھُٹ رہا تھا
ہمت جوابدہ تھی
مگر
بھرم رکھنا تھا اسے 
سو دور تک وہ 
اکیلی دوڑتی گئی
خود سے دُور 
زندگی سے دُور 
بس اک لاش 
ترکہ چھوڑتی گئی




ڈائری کا اک سیاہ خالی صفحہ
ساحر کے قلم سے






سفرِآگہی©

خوشبو، رنگ اور تتلی

خوشبو عام طور عطروں اور مغربی طرز پر تیار کردہ سینٹوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، حالانکہ کچھ عطریات سے بدبو یا ناخوشگوار بو بھی آتی ہے جہاں خوشب...