ہم جیسے بھی ہیں یارانِ جہاں سن لو
کہتے ہیں تمہیں دل سے بڑی عید مبارک
ہے ہجر بھی, درد اور برسات بھی ہے
دل زندہ ہے مگر کرب اور اِک یاد بھی ہے
تم جو رُوٹھے ہو تو کیا؟؟؟ سن لو
کہتے ہیں تمہیں دل سے بڑی عید مبارک
خوشیاں کہتے ہیں کسی ایک کا درماں ہونا
حُکم ربی سے محبت کیلئے قرباں ہونا
اب جو تم کھا ہی گئے ہو میری جان, سن لو
کہتے ہیں میری جان بڑی عید مبارک
عیدِ قرباں سے ہجرتوں, اداسیوں, وحشتوں اور محبتوں میں الجھتے
اک بے بس تنہا سے اقتباس
ساحر کے قلم سے