؎ تم ہی سے سارے رنگ ہیں
تم ہی سے چاہتیں سبھی
یہ حرف و لفظ کے ربط سب
تم ہی سے عبارتیں سبھی
میرا خیال، تصور، سکون سب
تم ہی سے راحتیں سبھی
تم دل میرا تم جان ہو
میری زندگی کی شان ہو
میری آرزو، میری جستجو
میری حسرتیں، تیری گفتگو
تم میرا یقیں، تم میرا گماں
میری دلبری کا بیان ہو
محبتوں، چاہتوں، الفتوں اور بے پناہ آرزوؤں تلے کچلے
اِک سادہ لوح نادان کی کتھا سے اقتباس
ساحر کے قلم سے
No comments:
Post a Comment