Wednesday, July 25, 2018

راہِ ہجر

ڈوبتے سورج کی کرنوں سے مزین کرنا 
ہجر کی ہر ایک راہ کا نظارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعا کرنا راہی کو تیرے، یاد نہ آنے پائے
مِل جائے اسے کوئی اور طوفان کا مارا
خوشیاں تو مل ہی جاتی ہیں نصیب کے ہاتھوں
تقدیر سے ہوتا ہے عطا غم کا شرارا۔۔۔۔۔۔۔
آنسو جو مقدر ہیں تو کیا شکوہ کریں اب 
کٹ جائیں گے یہ دن، کر لیں گے گزارا
کیا خاک اٹھے گا غمِ دوراں سے الجھنے کو 
وہ شخص جو ہو خود سے ہی ہارا
کریں شکر ادا ہم ، یا پرستش بھی اگر 
کم ہے کہ اس نے ہم کو ہے سنوارا
ہے عزم کہ چلنا ہے ہمیں رات اندھیری میں
اس سفر کی منزل ہے فقط روزِ اِجارا۔۔۔۔۔۔
ہے کوئی سہارا ،نہ ہی کوئی ہے منزل 
اس بحرِ محبت کا نہیں کوئی کنارا
گر ہوتی نادانی، کر لیتے شروع سے
بس یہ ہے محبت ،نہیں ہوتی دوبارا

ساحر

©سفرِآگہی


No comments:

Post a Comment

خوشبو، رنگ اور تتلی

خوشبو عام طور عطروں اور مغربی طرز پر تیار کردہ سینٹوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، حالانکہ کچھ عطریات سے بدبو یا ناخوشگوار بو بھی آتی ہے جہاں خوشب...